نئی دہلی،3اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی کشیپ اور سائرل ورما نیوزی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔مردوں کے سنگلز زمرے میں جمعرات کو کھیلے گئے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سائرل ورما کو چینی تائی پے کے کھلاڑی سے چیاہنگ لی نے شکست دی۔ہنگ لی نے سائرل کو 38منٹ تک چلے مقابلے میں براہ راست گیمو میں 21-13، 21-14سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل ہوئے۔وہیں پی کشیپ کو ہم وطن سوربھ ورما نے ایک گھنٹے چار منٹ تک چلے میچ میں 21-18، 13-21، 21-16سے شکست دی۔کوارٹر فائنل میں ان کا سامنا ہانگ کانگ کے لی چیک وی سے ہوگا۔
اگرچہ سائرل ورما اور پی کشیپ اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہوں، لیکن ایچ ایس پری اور سوربھ ورما کاہندوستانی چیلنج اب بھی مردوں کے سنگلز زمرے میں برقرار ہے۔سوربھ اور پری نے جمعرات کو مردوں کے سنگلز زمرے کے تیسرے راؤنڈ میں کھیلے گئے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے چوتھی ترجیح دی پری نے تیسرے راؤنڈ میں ہانگ کانگ کے وی نان کو براہ راست گیمو میں 21-18، 21-19سے شکست دی۔کوارٹر فائنل میں ان کا سامنا چینی تائی پے کے کھلاڑی لن یی سین سے ہوگا۔